اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی یو میں پانچویں کٹ آف کے تحت داخلے کا عمل جاری - डीयू में पांचवी कट ऑफ के तहत दाखिले की प्रक्रिया जारी

دہلی یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2021-22 میں داخلے کے لیے پانچویں کٹ آف کے تحت طلبہ 10 نومبر تک داخلے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

ڈی یو میں پانچویں کٹ آف کے تحت داخلے کا عمل جاری
ڈی یو میں پانچویں کٹ آف کے تحت داخلے کا عمل جاری

By

Published : Nov 9, 2021, 1:19 PM IST

دہلی یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2021-22 میں داخلے کے لیے پانچویں اور آخری کٹ آف کے تحت آج سے داخلے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

اب تک 68 ہزار سے زائد طلباء نے انڈر گریجویٹ کورسز کی 70 ہزار نشستوں پر داخلہ کو یقینی بنایا ہے۔ لیکن اس کے باوجود عام زمرے کے طلباء کو معروف کالجوں میں اکنامکس آنرز، انگلش آنرز، بی کام آنرز، ہسٹری آنرز جیسے کورسز میں داخلہ لینے کا موقع ملتا ہے۔ اس کے علاوہ طلباء کو سائنس کورسز میں داخلہ لینے کا موقع بھی ملتا ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ پانچویں کٹ آف کے مطابق بی اے آنرز ہسٹری مرانڈا ہاؤس کالج نے 98.75 فیصد، لیڈی شری رام کالج فار ویمن انگلش آنرز 98.5 فیصد، جرنلزم آنرز 98.5 فیصد، فلسفہ آنرز 97 فیصد، کیروڑی مل کالج انگلش آنرز 97.25 فیصد، ہسٹری آنرز 97.25 فیصد، اکنامکس 98.25 فیصد، رامجس کالج اکنامکس 98.25 فیصد، انگلش 97 فیصد، بی کام آنرز 97.75 فیصد، مرانڈا ہاؤس کالج انگلش آنرز 97.75 فیصد، پولیٹیکل سائنس آنرز 98.75 فیصد کٹ آف جنرل کیٹیگری کے طلباء کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی یونیورسٹی: دین دیال اپادھیائے کالج کی کٹ آف لسٹ جاری

پانچویں کٹ آف کے تحت طلبہ 10 نومبر تک داخلے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ دوسری جانب داخلہ کی منظوری کے بعد 12 نومبر تک داخلہ فیس ادا کرکے داخلہ یقینی بناسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ باقی سیٹوں کو پُر کرنے کے لیے خصوصی مہم چلائی جائے گی اور یہ طلبا کے داخلے کا آخری موقع ہوگا۔ معلومات کے مطابق اب تک ڈی یو میں 68 ہزار سے زائد طلباء داخلہ لے چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details