اردو

urdu

ETV Bharat / state

مجرمانہ سرگرمیوں ملوث افراد کے خلاف کارروائی - مجرمانہ کردار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی

نوئیڈا کے ڈی ایم، بی این سنگھ اور سینیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ کرشن ویبھو نے کہا کہ 'ضلع گوتم بدھ نگر میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔'

مجرمانہ کردار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی

By

Published : Sep 1, 2019, 7:37 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 2:24 AM IST

اطلاع کے مطابق ضلع کے دو غنڈوں پر انسداد غنڈہ گردی ایکٹ لگایا گیا ہے جب کہ ایک ملزم پر نیشنل سکیورٹی ایکٹ کو تین ماہ کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔

مجرمانہ کردار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی۔ویڈیو

35 برس کا اجو ولد رگھو راج جو بلند شہر کا رہنے والا ہے،اس نے مالی فائدے کے لیے جرائم کی کئی واردات انجام دی ہے اور اس پر 8جولائی 2019 کو این ایس اے لگایا گیا تھا۔

جبکہ بنٹی کمار ولد بابو لال اور عرفان ولد اکرام الدین سیکٹر 49 گوتم بدھ نگر پر انسداد غنڈہ گردی ایکٹ لگایا گیا ہے۔

ڈی ایم اور ایس پی نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجرمانہ افراد اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث مافیاؤں کے خلاف مستقبل میں بھی کارروائی جاری رہے گی۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 2:24 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details