نئی دہلی:دہلی فساد کے الزام میں جیل میں بند اطہر کے اولد افضل خاں نے کہا کہ اطہر کے اوپر تین معاملے درج کیے گئے ہیں۔ ایک یو اے پی اے، جس میں ابھی ضمانت ہونا باقی ہے۔ دوسرا مبینہ طور پر شو روم لوٹنے کا اور تیسرا معاملہ پولیس سپاہی کے قتل کا الزام ہے۔ جبکہ اطہر کا کسی بھی معاملے سے دور دور تک واسطہ نہیں ہے Athar Khan jailed in Delhi riots case۔
انہوں نے کہا کہ اگر میرے بیٹے پر الزامات ثابت ہیں تو پھر دہلی پولیس عدالت میں ثبوت پیش کرے اور کیس کو چارج میں لائے، بغیر مجرم قرار دیے ان کے بیٹے کو دو سال سے جیل میں بند کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سرکار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کیس کو جلد سماعت کرانے کی کوشش کرے تاکہ انہیں انصاف مل سکے۔
انہوں نے کہا کہ فساد کے دو سال سے زیادہ وقت گزر گئے ہیں۔ دہلی حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ فساد متاثرین کو معاوضہ دیا گیا ہے لیکن اس عرصہ کے دوران کوئی ایسا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے کہ کسی متاثرین کو دہلی حکومت کی جانب سے معاوضہ ملا ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ میری جانکاری میں اب تک صرف ایک شخص کو معاوضہ ملا ہے۔