نئی دہلی:دارالحکو مت دہلی کے پچھم وہار علاقہ میں بلیڈ سے لوگوں پر حملہ کرنے کا خوف دکھا کر لوگوں سے لوٹ پاٹ اور موبائل چھیننے کے معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شدہ شخص کی شناخت وکاس عرف وکی کے طور پر کی گئی ہے۔Police Arrests Man in Robbery Case
بتایا جا رہا ہے کہ گرفتار شدہ پچھم وہار علاقہ کے سونیا کیمپ کا رہنے والا ہے۔ اس کے پاس سے چوری کا مال برآمد ہوا ہے۔
ضلع کے ڈی سی پی پرویندر سنگھ نے اس معاملہ کے تعلق سے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار شدہ شخص کے خلاف اس سے قبل بھی متعدد کیسز درج ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 15 جنوری کو مغربی وہار ایسٹ کے BG-5 مارکیٹ کے قریب ملزمین نے بلیڈ دکھا کر ایک شخص سے دو ہزار روپے نقد اور موبائل چھین لیا تھا۔