اردو

urdu

ETV Bharat / state

ابھینندن کے ساتھ پاکستانی فوج سختی سے پیش آئی: اعلیٰ افسر - ARMY

ایک سینیئر افسر کا کہنا ہے کہ ونگ کمانڈر ابھینندن  کے 24 گھنٹے کے حراست کے دوران پاکستان تفتیش کاروں نے ان سے بھارتی فوج میں تعیناتی، ہائی سکیورٹی ریڈیو فریکوئنسیز اور سنسیٹیو لاجسٹکس کے بارے میں اہم معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔

FILE PHOTO

By

Published : Mar 7, 2019, 2:02 PM IST


بالاکوٹ فضائی حملے کے بعد پاکستانی طیاروں نے راجوری علاقے میں بھارتی فوجیوں کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔ وردھمان اپنے طیارے سے پیراشوٹ کے ذریعہ نیچے اترے جہاں پاکستانی فوج نے 27 فروری کو انہیں حراست میں لے لیا تھا ۔

افسر کا کہنا ہے ابھیندن کو حراست میں لینے کے بعد ٹارچرکیا گیا اور پاکستانی فوج کے افسران ان کے ساتھ سختی سے پیش آئے۔

انہوں نے کہا کہ ونگ کمانڈر کو جیسا کہا گیا انہوں نے وہی کیا ۔

انہوں نے کہا،"پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) نے ان سے پوچھ گچھ کی ، لیکن وہ زیادہ دیر تک پاکستانی فوج کی حراست میں تھے" ۔

افسر نے مزید کہا کہ حراست کے ابتدائی گھنٹوں میں انہیں کوئی علاج نہیں فراہم کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details