دار الحکومت دہلی میں کورونا کے بگڑتے حالات کے پیش نظر عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی شعیب اقبال نے دہلی میں صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
عآپ رکن اسمبلی کا دہلی میں صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ - delhi news
مٹیا محل سے رکن اسمبلی شعیب اقبال نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ دارالحکومت دہلی ہائی کورٹ جلد صدر راج نافذ کرے، ورنہ سڑکوں پر لاشیں ہی لاشیں نظر آئیں گی۔
عآپ رکن اسمبلی نے دہلی میں صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کیا
ویڈیو جاری کرتے ہوئے شعیب اقبال نے کہا کہ میں رکن اسمبلی ہوتے ہوئے بھی اپنے دوست کی مدد نہیں کر پا رہا ہوں۔ اس سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ دہلی کے حالات کیسے ہیں۔
مٹیا محل سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی شعیب اقبال نے کہا کہ ہائی کورٹ قومی دارالحکومت کے اندر جلد صدر راج نافذ کرے، اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو سڑکوں پر لاشیں ہی لاشیں نظر آئے گی۔