دہلی: عام آدمی پارٹی کی رکن اسمبلی آتشی مارلینا نے دہلی اسمبلی اجلاس کے چوتھے دن ایوان میں کہا کہ ہم 'آپریشن لوٹس' کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کر رہے ہیں کیونکہ مرکزی حکومت غیر بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں میں حکومت گرانے کی کوشش کر رہی ہے'۔
آتشی مارلینا نے ایوان کو بتایا کہ عآپ اراکین اسمبلی نے 'آپریشن لوٹس' کی تحقیقات کے لیے سی بی آئی کے ڈائریکٹر سے ملنے کا فیصلہ کیا ہے، جومبینہ طور پر بی جے پی کی طرف سے دوسری پارٹیوں کی حکومت والی ریاستوں میں حکومتوں کے خلاف چلایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج عام آدمی پارٹی اراکین اسمبلی کا ایک وفد سی بی آئی کے ڈائریکٹر سے ملاقات کرے گا اور 'آپریشن لوٹس' کی تحقیقات کا مطالبہ کرے گا۔ AAP MLA seek CBI probe into BJPs alleged Operation Lotus
انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ جب اتنے اہم مسئلے (تحریک اعتماد) پر بحث ہو رہی ہے تو بی جے پی ایوان میں ہنگامہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے دہلی میں منتخب حکومت کو گرانے کی کوشش کی۔ آپریشن تین مراحل پر مشتمل ہے۔ Atishi Marlena on Operation Lotus