عام آدمی پارٹی اسمبلی وہپ دلیپ پانڈے نے ایم سی ڈی کے اساتذہ اور دیگر اسٹاف کو تنخواہ نہ ملنے پر بی جے پی AAP Slams BJP کی شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تنخواہ کی عدم ادائیگی کے خلاف کارپوریشن کے تمام ملازمین آج سے ہڑتال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی حمایت میں صفائی ملازمین، ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل اور ہارٹیکلچر اسٹاف MCD Employees Federation will join the teachers strike آواز بلند کریں گے۔'
گزشتہ 14 دنوں سے کارپوریشن کے اسکولوں کے 7 ہزار سے زائد اساتذہ ہڑتال پر ہیں لیکنبی جے پی کا کوئی لیڈر ان سے ملنے نہیں گیا۔ انہوں نے کہاکہ کارپوریشن کے تمام اثاثے فروخت کرنے کے بعد بھی بی جے پی ملازمین کی تنخواہیں ادا نہیں کررہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کارپوریشن ملازمین کے ساتھ ہے اور ان کے حقوق کی آواز میں اپنی آواز شامل کررہی ہے۔'
پارٹی ہیڈ کوارٹر میں منعقد پریس کانفرنس میں دلیپ پانڈے نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ' گزشتہ 5 سے 7 برسوں سے کارپوریشن میں بدعنوانی عام ہے۔ '