نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کی میئر ڈاکٹر شیلی اوبرائے ایک بار پھر میئر منتخب ہو گئی ہیں اور عآپ کے آل محمد اقبال کو بھی متفقہ طور پر ڈپٹی میئر منتخب کیا گیا۔ اس طرح دونوں نے دوبارہ بالترتیب میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدوں پر قبضہ جما لیا۔ اس سے پہلے دہلی بی جے پی نے خود کو میونسپل میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات سے باہر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ بی جے پی کونسلروں نے کہا کہ انہوں نے ایسا اس لئے کیا کیونکہ ان کی تمام تر کوششوں کے باوجود عام آدمی پارٹی مستقل کمیٹیوں اور وارڈ کمیٹیوں کی تشکیل کی اجازت نہیں دے رہی ہے، جس کی وجہ سے میونسپل کارپوریشن میں کوئی کام نہیں ہو رہا ہے۔ ساتھ ہی ایوان کی کارروائی 2 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔
وہیں وزیراعلی کیجریوال نے شیلی اور علی محمد کو بلامقابلہ میئر اور ڈپٹی میئر بننے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ عوام کو ہم سے بہت امیدیں ہیں۔ ان کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے سخت محنت کریں۔
اس سے قبل میئر کے انتخاب کا عمل شروع ہوا۔ مکیش گوئل پریذائیڈنگ آفیسر کے عہدے پر فائز ہوئے۔ پریزائیڈنگ آفیسر بنائے جانے پر مکیش گوئل نے کیجریوال اور لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ ادا کیا اور پرامن ووٹنگ کی اپیل کی۔ اس کے فوراً بعد بی جے پی نے میئر کے انتخاب سے شکھا رائے کا نام واپس لے لیا۔ جس کی وجہ سے شیلی اوبرائے کو متفقہ طور پر میئر منتخب کیا گیا۔ عام آدمی پارٹی نے پچھلی بار میئر کا انتخاب جیتا تھا اور عآپ کے امیدوار اوبرائے میئر اور ڈپٹی میئر محمد اقبال منتخب ہوئے۔ اس بار بھی دونوں انتخابی میدان میں تھے۔
مزید پڑھیں:۔Aaley Mohammad became Deputy Mayor: کارپوریشن کو اپنا نیا ڈپٹی میئر مل گیا
دہلی میونسپل کارپوریشن میں عام آدمی پارٹی کے کل 132 کارپوریٹر ہیں۔ جہاں بی جے پی کے 106 کارپوریٹر ہیں وہیں کانگریس کے 9 کارپوریٹر ہیں۔ جبکہ آزاد کونسلرز کی تعداد 3 ہے۔ انتخاب کے لیے ڈالے گئے کل 274 ووٹوں میں سے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے اراکین اور دہلی کے نامزد ایم ایل اے سمیت 147 ووٹ اب بھی عام آدمی پارٹی کے حق میں ہیں جبکہ بی جے پی کے پاس 116 ووٹ ہیں۔