عام آدمی پارٹی کے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران گریٹر کیلاش سے رکن اسمبلی سوربھ بھاردواج AAP Member Assembly Saurabh Bhardwaj نے جمعرات کو بی جے پی پر بدعنوانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ شمالی ایم سی ڈی North MCD Delhi کے بجٹ میں سال 2021-22 میں کارپوریشن کے اثاثوں کو فروخت کر چھ سو کروڑ روپے کمانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی پر کونسلروں پر کارپوریشن کے جائیداد فروخت کر کے اپنی جیبیں بھرنے کا کام کر رہی ہے BJP MCD North Delhi Accused of Corruption۔
انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کونسلروں نے جائیداد بیچ کر اس میں 335 کروڑ کا اضافہ کرکے 935 کروڑ روپے کمانے کا ہدف رکھا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے دہلی میونسپل کارپوریشن Delhi Municipal Corporation کی جائیداد بیچ کر پرائیویٹ ہاتھوں میں دے دی۔ اس سال شمال ایم سی ڈی کی جائیدادوں کو فروخت کر چار سو کروڑ روپے کمانے کا ہدف بی جے پی کے کونسلروں نے بڑھا کر 1851 کروڑ کر دیا ہے۔