نئی دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے عام آدمی پارٹی نے پرشانت کشور کی آئی پیک کمپنی کے ساتھ مل کر جمعہ کو انتخابی مہم کی شروعات کر دی ہے پارٹی نے اس مہم کا آغاز "گذشتہ 5 سال ، لگے رہو کیجریوال" کے نعرے کے ساتھ کیا ہے۔
مہم کو دیکھتے ہوئے حزب اختلاف میں بیٹھی بی جے پی نے کیجریوال حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت اگر سہی معنوں میں کام کیا ہوتا کام تو آج پرشانت کشور کے کمپنی آئی پیک کو کروڑوں روپے دینے کی ضرورت نہیں پڑتی ۔
عام آدمی پارٹی نے کی انتخابی مہم کی شروعات۔ویڈیو منوج تیواری نے کہا کہ اروند کیجریوال اور ان کے رہنماؤں کو انتخابات سے قبل دہلی کے سڑکوں پر جانا پڑے گا، کیونکہ انہوں نے 5 سال میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا ہے،اگر وہ کام کئے ہوتے تو پرشانت کشور کے کمپنی کو تشہیر کے لئے عوام کے 600 کروڑ روپے دینے نہیں پڑتے۔
منوج تیواری نے یہ بھی کہا کہ کیجریوال انتخابات سے خوفزدہ ہیں یہی وجہ ہے کہ آج ان کی پارٹی نے انتخابی مہم کا آغاز کیا تو وہ پارٹی دفتر تک نہیں آئے وہ بخوبی جانتے ہیں کہ یہ انتخابات جیتنا ان کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے۔