نئی دہلی:میونسپل کارپوریشن انتخابات سے قبل مسلم اکثریتی علاقہ وارڈ نمبر 102 میں غنڈہ گردی عروج پر ہے۔ الزام ہے کہ علاقے کے مسائل پر ایک لائیو ٹی وی مباحثہ کے دوران شاہین باغ اور ابوالفضل میں گزشتہ پانچ سال میں ہوئے کام کاج پر ڈیبیٹ ہورہی تھی ،اس دوران سابق وارڈ کونسلر واجد خان سے جب کانگریس کے کارکن انظار الحق عرف گڈو نے علاقے میں کوڑے کے انبار پر تلخ سوال پوچھا تو ان کے ساتھ واجد خان اور ان کے حامیوں نے مارپیٹ کی۔ جبکہ واجد خان نے ان الزامات کو بے بنیاد بتایا ہے۔ اس سلسلے میں دونوں جانب سے شاہین باغ تھانہ میں رپورٹ درج کی گئی ہے۔ ا س پورے معاملے پر ای ٹی وی بھارت نے وارڈ نمبر 102ایس کے سابق وارڈ کونسلر واجد خان سے خاص بات کی۔Panelist Beaten Over 'Okhla Development' Question During Live TV Debate
سابق وارڈ کونسلر واجد خان نے کہا کہ ایک ٹی وی مباحثہ کے دوران وہ سوالوں کا جواب دے رہے تھے کہ اسی دوران کانگریس کے کارکن انظارالحق عرف گڈو نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال ،عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما ستیندر جین اور میرے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا جس کی وجہ سے اس دوران وہاں موجود بھیڑ نے ان سے دھکا مکی گئی۔