نئی دہلی کے پولیس ڈپٹی کمشنر ایش سنگھل نے بتایا کہ 'ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد کے رہنے والے اختر خان (44) نامی ایک شخص گیٹ نمبر آٹھ سے پارلیمنٹ کے اندر جا رہے تھے۔ اس کی جیب سے تین کارتوس برآمد کیے گئے ہیں۔'
کارتوس کے ساتھ ایک شخص حراست میں
پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں گھستے ہی ایک شخص کو اس وقت سکیورٹی اہلکاروں نے پکڑ لیا، جب وہ تین کارتوس کے ساتھ اندر جانے کی کوشش کر رہا تھا۔
کارتوس کے ساتھ ایک شخص گرفتار
اختر نے اگرچہ سکیورٹی اہلکاروں سے کہا کہ وہ اندر جانے سے پہلے باہر رکھنا بھول گیا۔ سکیورٹی اہلکار نے اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں نے مشترکہ طور پر اختر سے پوچھ گچھ کی اور اس کے بعد اسے چھوڑ دیا گیا۔