سلور میڈلسٹ آدیا نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین اور ٹرینر کو دیا ہے۔
بہار کی بیٹی نے دہلی میں چاندی کا میڈل جیتا واضح رہے کہ آدیا اصل میں بہار کی رہنے والی ہیں اور وہ مسلسل الگ الگ ریاستوں سے بیڈمنٹن کھیلتی آئی ہیں۔سنیچر کو آدیا نے دہلی کے پنجاب باغ کلب میں بیڈ منٹن چیمپئن شپ میں چاندی کا میڈل کو اپنے نام کرلیا۔
آدیا نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ وہ اپنی کامیابی کا سارا سہرا اپنے والدین اور ٹرینر کو دیتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کا تعلق بہار کے ضلع نوادا سے ہے۔وہ چار برس کی عمر سے بیڈمنٹن کھیل رہی ہیں۔
آدیا نے بتایا کہ وہ اس وقت 12 جماعت کی طلبہ ہیں اور کھیلنے کے ساتھ اپنی تعلیم بھی مکمل کررہی ہیں۔