اتوار کی صبح صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 93249 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 24لاکھ 85ہزار 506ہوگئی ہے۔ وہیں اس دوران 60048 مریض صحت مند ہوئے ہیں، جنہیں ملاکر اب تک 11629289 کورونا سے نجات پاچکے ہیں۔ سرگرم معاملے 691597 ہوگئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران مزید 513 مریضوں کی موت کے ساتھ ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 164623 ہوگئی ہے۔
ملک میں ری کوری کی شرح جزوی طور پر کم ہوکر 93.14فیصد اور فعال معاملات کی شرح بڑھ کر 5.54فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.32 فیصد رہ گئی ہے۔
مہاراشٹر کورونا کے فعال معاملات میں سرفہرست ہے اور ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11349 فعال معاملات بڑھ کر 402552 ہو گئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، ریاست میں 37821 مزید مریض صحت یاب ہوئے ہیں ، جس کے ساتھ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2495315 ہوگئی ہے ، جبکہ 277 مزید مریضوں کی اموات سے یہ تعداد بڑھ کر 55656 ہوگئی ہے۔
کیرالہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو 869 بڑھ کر 27587 ہوگئے اور 1660 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 11لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے، جبکہ مزید 12مریضوں کی موت ہونے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4658 ہو گئی ۔ قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹو معاملے 653 بڑھ کر 12647 ہوگئے ۔ یہاں اب تک 11060 افراد کی اس وبا سے موت ہو گئی ہے جبکہ 648674 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔
چھتیس گڑھ میں ایکٹو معاملے 4454 بڑھ کر 36312 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں ابھی تک 323201 افراد کورونا سے صحتیاب ہوگئے ہیں ، جبکہ اس وبا سے مزید 36 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4283 ہوگئی ہے ۔ کرناٹک میں ایکٹو معاملے 2395 بڑھ کر 36633 ہوگئے ہیں ۔ ریاست میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12610 ہوگئی ہے اور اب تک 961359 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
پنجاب میں ایکٹو معاملوں کی تعداد 144 بڑھ کر 25314 ہوگئی ہے اور کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 216108 ہوگئی ہے ۔ وہیں 7032 مریض ہلاک ہوچکے ہیں ۔ تامل ناڈو میں ایکٹو معاملوں کی تعداد بڑھ کر 20204 ہے اور اب تک 12764 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔ ریاست میں 863258 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔