اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی تشدد: 93 گرفتار، 200 سے زائد زیر حراست - ٹریکٹر پریڈ

دہلی میں کسان اور پولیس کے درمیان تصادم کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے احتجاجی کسانوں کے خلاف 22 ایف آئی آر درج کی ہے۔ پولیس کسانوں کی ٹریکٹر پریڈ کے دوران ہونے والے تصادم کی تفتیش کر رہی ہے۔

tractor rally violence
tractor rally violence

By

Published : Jan 27, 2021, 2:08 PM IST

Updated : Jan 27, 2021, 2:23 PM IST

اطلاعات کے مطابق کسانوں اور پولیس کے مابین ہونے والی جھڑپ میں 300 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ دہلی پولیس نے 200 لوگوں کو حراست میں لیا ہے نیز 93 لوگوں کو اب تک گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر

کسانوں کی ٹریکٹر پریڈ میں کسانوں اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا۔ دہلی میں کئی جگہ پر تصادم کے ویڈیوز سامنے آئے ہیں۔ ٹریکٹر پریڈ کے دوران کئی مقامات پر جم کر ہنگامہ آرائی بھی ہوئی۔

اس معاملے میں دہلی پولیس کی جانب سے کسانوں کے خلاف متعدد تھانوں میں 22 ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔

دہلی پولیس کے اعلی افسر نے بتایا کہ ٹریکٹر ریلی میں تشدد کے تعلق سے پانڈو نگر، غازی پور، سیماپوری، کوتوالی، اتم نگر، نظف گڑھ اور بابا ہری داس تھانہ میں کسانوں کے خلاف 22 ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا، سرکاری کام میں خلل ڈالنا اور پولیس پر حملے کرنا جیسی دفعات شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق کسانوں کی جانب سے منگل کو دہلی کے دیگر علاقوں میں 88 بیریکیڈ، چار کرین، آٹھ ڈی ٹی سی بس اور 17 نجی گاڑیاں توڑی گئیں۔ دوارکہ ضلع میں 30 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

دہلی پولیس نے کہا کہ 72ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر تصادم کی جانچ کی جا رہی ہے۔ آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج دیکھی جا رہی ہے، جس سے ملزمین کی شناخت کی جا سکے اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا سکے۔

Last Updated : Jan 27, 2021, 2:23 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details