ڈائریکٹر، ہیلتھ اینڈ ٹیکنیکل ڈاکٹر سی بی کے موہنتی نے بتایا کہ 'کورونا وائرس سے مشتبہ آٹھ افراد کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے ، جن میں سے پانچ کے نمونے منفی پائے گئے ہیں۔'
موہنتی نے بتایا کہ 'ایک شادی شدہ خاتون اور چین کی میڈیکل کی طالبہ کو کٹک کے ایس سی بی میڈیکل کالج کے الگ وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کے شوہر کو بھی مشاہدہ میں رکھا گیا ہے'۔
مہاراشٹر میں کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک سے کل 8،878 افراد ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔ ان میں سے 104 مہاراشٹر سے تعلق رکھتے ہیں جن میں سے 21 افراد میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئی ہیں۔
کٹک کے اسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریض داخل
کٹک کے اسپتالوں میں آٹھ افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے شبہ میں داخل کرایا گیا ہے جن میں سے پانچ افراد کے نمونے منفی پائے گئے ہیں۔
کٹک کے اسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریض داخل
کرناٹک میں محکمہ صحت اور فیملی ویلفیئر خدمات اسٹیٹ سرویلنس یونٹ کے بیان کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک سے 51 مسافروں کی شناخت کی گئی ہے ۔ چار مسافر بھارت روانہ ہوگئے ہیں اور ایک کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
Last Updated : Feb 29, 2020, 2:35 AM IST