نئی دہلی: بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوویڈ 19 کے 752 نئے کیسز درج ہوئے اور زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کر 3,420 ہوگئی۔ یہ 21 مئی 2023 کے بعد سے ملک میں ایک دن میں رپورٹ ہونے والے کورونا وائرس کے انفیکشن کے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔ ہفتہ کی صبح 8 بجے تک مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے ذریعہ اپ ڈیٹ کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں اب تک کوویڈ 19 کے کیسز کی کل تعداد 4.50 کروڑ (4,50,07,964) ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن سے چار افراد کی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,33,332 ہو گئی ہے۔ وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیرالہ میں دو اور راجستھان اور کرناٹک میں ایک ایک مریض کوویڈ 19 کی وجہ سے فوت ہوا ہے۔ وزارت صحت کی ویب سائٹ کے مطابق اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4,44,71,212 ہو گئی ہے۔