دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 6456 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
تو وہیں کورونا سے 262 مریضوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ جبکہ اس دوران کورونا کے 62059 سیمپل کا ٹیسٹ کیا گیا۔
دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 6456 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
تو وہیں کورونا سے 262 مریضوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ جبکہ اس دوران کورونا کے 62059 سیمپل کا ٹیسٹ کیا گیا۔
ان میں 45094 آرٹی پی سی آر اور 16965 ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ شامل ہیں۔
وہیں رپورٹ کے مطابق 6456 لوگوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ جبکہ دہلی میں کل متاثرین کی تعداد 1393867 ہو گئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 21506 ہو گئی ہے۔
ہیلتھ بلیٹن کے مطابق دہلی کے کووڈ کیئر سینٹر میں ابھی 5508 اور ہیلتھ کیئر سینٹر میں 475 بیڈ دستیاب ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 118087 مستفدین کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے جن میں 80292 کو پہلی خوراک اور 37795 کو دوسری خوراک دی گئی۔