دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 50 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور گزشتہ چھ دنوں کے وقفے کے بعد موت کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔
دہلی حکومت نے منگل کو باقاعدہ ہیلتھ بلیٹن میں کہا کہ ستمبر میں کورونا کی وجہ سے موت کا یہ پہلا معاملہ ہے اور اس سے قبل پیر ، اتوار ، ہفتہ ، جمعہ ، جمعرات اور بدھ کو موت کا ایک بھی معاملہ سامنے نہیں آیا تھا۔
محکمہ صحت کی جانب سے کہا گیا کہ دارالحکومت میں کورونا کی مثبت شرح اس وقت 0.07 فیصد ہے اور اس میں پہلے دن کے مقابلے میں 0.001 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 69،932 نمونوں کی جانچ کی گئی۔