اردو

urdu

ETV Bharat / state

تہاڑ جیل کے ہائی رسک سیل سے 5 موبائل برآمد - خصوصی ٹیم نے چھاپہ مارا

تہاڑ جیل کے ہائی رسک سیل سے 5 موبائلز برآمد ہوئے ہیں۔

تہاڑ جیل کے ہائی رسک سیل سے 5 موبائل برآمد
تہاڑ جیل کے ہائی رسک سیل سے 5 موبائل برآمد

By

Published : Jun 29, 2020, 3:56 PM IST

تہاڑ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں تعینات سکیورٹی اہلکاروں کا ان موبائلوں اور چارجروں کی فراہمی میں ہاتھ ہوسکتا ہے۔ فی الحال اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

تہاڑ جیل کے ہائی رسک سیل سے 5 موبائل برآمد

اطلاعات کے مطابق تہاڑ کی جیل نمبر ایک میں ایک ہائی رسک سیل ہے۔ حال ہی میں یہاں تہاڑ جیل کی ایک خصوصی ٹیم نے چھاپہ مارا تھا۔ اس دوران یہاں سے 5 موبائلز ، سم کارڈز اور چارجرز برآمد ہوئے ہیں۔

فی الحال یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ تہاڑ جیل کے اندر موبائل اور چارجر کہاں سے آیا تھا۔ یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ یہ موبائل کون استعمال کررہا تھا۔ اس کے لیے انتظامیہ پولیس کی مدد لے رہی ہے۔

لیکن اس پورے واقعہ میں تہاڑ جیل کے ملازمین کو مشکوک سمجھا جارہا ہے۔ جیل انتظامیہ کا خیال ہے کہ تامل ناڈو کے خصوصی پولیس کا کوئی اہلکار اس میں شامل ہوسکتاہے۔ تاہم تحقیقات جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل کے اندر قیدیوں کو موبائل آسانی سے دستیاب ہوجاتا ہے۔ لیکن اس کے لیے انہیں بڑی رقم خرچ کرنا پڑتی ہے۔ جیل سے قیدیوں کی کئی بار ویڈیوز وائرل ہوچکی ہے۔موبائل استعمال کرنے کے لیے قیدیوں کو ہزاروں روپے خرچ کرنے پڑتے ہیں، اس طرح کے معاملے پہلے بھی سامنے آئے ہیں، جب تہاڑ جیل سے موبائل برآمد ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details