اردو

urdu

ETV Bharat / state

جنوبی کوریا میں کورونا کے 40 نئے معاملے

جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے 40 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں جس کے بعد اس انفیکشن سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 11265 ہو گئی ہے۔

جنوبی کوریا میں کورونا کے 40 نئے معاملے
جنوبی کوریا میں کورونا کے 40 نئے معاملے

By

Published : May 27, 2020, 7:22 PM IST

سول: جنوبی کوریا میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے 40 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سول کے نائٹ کلب میں اپریل کے آغاز میں اس انفیکشن کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے جبکہ اتنی تعداد میں لوگ اس جان لیوا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔

جنوبی کوریا کے بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ مرکز نے بتایا کہ ملک میں اس انفیکشن سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 11265 ہو گئی ہے۔

مرکز کے مطابق کووڈ۔19 کے معاملات میں روزانہ اضافہ 40 سے کم رہا ہے۔ بعد میں یہ تقریبا 10 سے 20 معاملے تک سمٹ گیا تھا اور چھ مئی کو محض دو معاملے درج کئے گئے تھے۔

مرکز نے بتایا کہ بدھ کو اس انفیکشن کے 40 معاملے درج کئے گئے ہیں، جس میں 37 مقامی سطح پر لوگ انفیکشن سے متاثر ہیں۔ اس میں کئی نوجوان شامل ہیں جو اٹاایوون کے کلبوں میں گیے تھے،جہاں رابطہ میں آنے سے متاثر ہوئے ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details