میزورم میں ایک اور بار زلزلے کی اطلاع ہے۔ اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.1 ماپی گئی۔ گزشتہ 48 گھنٹوں میں اس پہاڑی ریاست میں یہ تیسرا زلزلہ تھا۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے عہدیداروں کے مطابق زلزلے کی وجہ سے کسی کے جان و مال کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ زلزلہ منگل کی شب 7.17 بجے آیا۔
محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے عہدیداروں نے بتایا کہ اس زلزلے نے جنوبی میزورم میں میانمار سے ملحقہ ضلع لُنگلئی میں آیا۔ زلزلہ چند سیکنڈ میں ختم ہو گیا، اور یہ زمین کے 25 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔