اردو

urdu

ETV Bharat / state

India Corona Update ملک میں کورونا سے 259 افراد صحت یاب - بھارت نئے کورونا کیسز

وزارت نے کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آٹھ ریاستوں میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فعال کیسز میں کمی آئی ہے۔ New Corona Cases

ملک میں کورونا سے 259 افراد صحت یاب
ملک میں کورونا سے 259 افراد صحت یاب

By

Published : Dec 9, 2022, 2:33 PM IST

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن سے 259 مریض صحت یاب ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 4,41,39,558 ہو گئی ہے۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 98.80 فیصد ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 219.95 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا انفیکشن کے 16 ایکٹو کیسز کی کمی کے باعث ان کی تعداد کم ہو کر 4228 ہو گئی ہے، فعال کیسز کی شرح 0.1 فیصد ہے۔ دریں اثنا، اس وبا کے انفیکشن سے تین مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,30,653 ہوگئی ہے اور اموات کی شرح 1.19 فیصد ہے۔ وزارت نے کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آٹھ ریاستوں میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فعال کیسز میں کمی آئی ہے۔ India Corona Recovery Cases

کرناٹک میں کورونا انفیکشن کے تین فعال کیسوں کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 1,626 ہوگئی ہے۔ اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 4029561 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 40306 ہے۔ کیرالہ میں 15 فعال کیسوں کی کمی کے ساتھ، ان کی کل تعداد 1,486 پر آ گئی ہے۔ کورونا وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 67 لاکھ 53 ہزار 953 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 71 ہزار 520 ہے۔ مہاراشٹر میں، چار ایکٹیو کیس کم ہو کر 253 رہ گئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران 45 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 79 لاکھ 87 ہزار 447 ہوگئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 1,48,407 پر مستحکم ہے۔

اتراکھنڈ میں کورونا انفیکشن کے 29 ایکٹیو کیسز بڑھنے کے ساتھ ہی ان کی کل تعداد 53 ہو گئی ہے۔ اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 4 لاکھ 41 ہزار 524 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 7751 ہے۔ قومی راجدھانی میں کورونا کے 9 کیسز کم ہونے کے بعد ان کی تعداد 21 رہ گئی ہے اور اس کے ساتھ ہی اب تک 1980480 لوگ کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ مرنے والوں کی تعداد 26519 ہے۔ گجرات میں کورونا کے دو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 186 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 1266257 اور اموات 11043 ہو گئی ہیں۔ اتر پردیش میں کورونا کے دو ایکٹیو کیسز بڑھنے کے ساتھ ہی ان کی کل تعداد 105 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 2104314 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 23633 ہے۔

یہ بھی پڑھیں: India Coronavirus Update بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی

تمل ناڈو میں آٹھ کیسز کم ہونے سے کورونا متاثرین کی تعداد کم ہو کر 84 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3556106 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 38,049 ہے۔ اس کے علاوہ چنڈی گڑھ، گوا، ہریانہ، منی پور، اوڈیشہ میں نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ مرکز کے زیر انتظام علاقوں انڈومان اور نکوبار جزائر، اروناچل پردیش، آسام، دادرا اور نگر حویلی، دمن اور دیو، لکشدیپ، جھارکھنڈ، لداخ، ناگالینڈ اور تریپورہ میں کورونا کا ایک بھی فعال کیس نہیں ہے۔ اس کے علاوہ سات ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کا کوئی نیا فعال کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details