اردو

urdu

ETV Bharat / state

India Corona Update بھارت میں کورونا کے ایک ہزار سے زائد نئے کیسز - چھتیس گڑھ میں کورونا کے نئے کیسز

ملک بھر میں کچھ دنوں سے کورونا کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے تھے لیکن اب راحت کی بات ہے کہ کورونا کے معاملات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے ایک ہزار سے زائد نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔ new Corona cases in India

بھارت میں کورونا کے ایک ہزار سے زائد نئے کیسز
بھارت میں کورونا کے ایک ہزار سے زائد نئے کیسز

By

Published : May 14, 2023, 12:50 PM IST

نئی دہلی:ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ انفیکشن کے 1200 سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 15 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے اتوار کو یہاں بتایا کہ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1272 نئے لوگ کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 15,515 ہوگئی ہے اور انفیکشن کی شرح 1.02 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2252 افراد کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.78 فیصد ہے۔ اسی مدت میں 1,24,628 کووڈ انفیکشن ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Corona Cases In India بھارت میں کورونا کی تیسری لہر کا زیادہ اثر نہیں پڑے گا، ڈاکٹر جعفری

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1699 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں 220.66 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔ اس کے ساتھ اب صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 4,44,33,389 ہو گئی ہے۔ ملک میں کورونا کیسز کی یومیہ مثبت شرح (1.02 فیصد) ہے۔ وہیں ریاست چھتیس گڑھ میں کورونا کے کیسز کم درج ہو رہے ہیں۔ گزشتہ کئی دنوں سے کورونا کے مریضوں میں زبردست کمی آئی ہے۔ چھتیس گڑھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 45 نئے کورونا مریض پائے گئے ہیں۔ جبکہ 2288 لوگوں کے نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ درگ سے سب سے زیادہ 8 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، وہیں یہاں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ آج نئے مریض آنے کے بعد ریاست میں فعال کورونا مریضوں کی تعداد 445 ہو گئی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details