نئی دہلی:امسال ہائی کورٹس میں 120 ججوں اور 63 ایڈیشنل ججوں کی تقرری Judges Appointment in the High Court کی گئی ہے۔ مرکزی حکومت نے جمعہ کو یہ معلومات دیں۔
وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری ایک اعداد و شمار کے مطابق سال 2021 میں ہائی کورٹس میں 120 نئے ججوں کی تقرری کی گئی ہے۔
جن کی فہرست مندرجہ ذیل ہیں۔
- بمبئی ہائی کورٹ (6)
- الہ آباد ہائی کورٹ (17)
- گجرات ہائی کورٹ (7)
- کرناٹک ہائی کورٹ (6)
- آندھرا پردیش ہائی کورٹ (2)
- جموں و کشمیر اور لداخ (2)
- کیرالا ہائی کورٹ (12)
- راجستھان ہائی کورٹ (8)
- پنجاب اور ہریانہ (6)
- کلکتہ ہائی کورٹ (8)
- اڈیشہ ہائی کورٹ (4)
- تلنگانہ ہائی کورٹ (7)
- مدراس ہائی کورٹ (5)
- چھتیس گڑھ ہائی کورٹ (3)
- ہماچل پردیش (1)
- جھارکھنڈ ہائی کورٹ(4)
- گوہاٹی ہائی کورٹ (6)
- دہلی ہائی کورٹ (2)
- پٹنہ ہائی کورٹ (6)
- مدھیہ پردیش ہائی کورٹ (8) کی تقرری شامل ہے۔
وزارت کے مطابق 63 ایڈیشنل ججوں کو ہائی کورٹس میں مستقل جج بنایا گیا ہے۔