پولیس ذرائع کے مطابق کیس کی جانچ کی جارہی ہے۔ کوتوالی پولیس کے مطابق صنعتی علاقے میں واقع اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ کل شام اپنی رہائش گاہ پہنچے تو انہوں نے نوکرانی کے کمرے میں آواز لگائی۔
اسپتال کے احاطے سے خاتون کی پھانسی سے لٹکتی لاش برآمد - dead body of maid dhamtari
ریاست چھتیس گڑھ کے دھمتری شہر کے ایک نجی اسپتال کے سپرانٹنڈنٹ کی نوکرانی کی پھندے سے جھولتی لاش برآمد کی گئی۔
خودکشی
جب انہیں کوئی ردعمل نہیں ملا تو تشویش ہونے پر انہوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو سلوچنا (20) کی لاش پھانسی سے لٹک رہی تھی جس کے بعد پولیس نے کمرے کو سیل کردیا، بعد از لاش کو تحویل میں لے کر آج پوسٹ مارٹم کی کارروائی انجام دی جائے گی۔ لڑکی کانکیر ضلع کی رہنے والی تھی۔ اس کے گھر والوں کو اطلاع دے دی گئی ہے۔