اردو

urdu

By

Published : Jul 4, 2020, 12:12 PM IST

ETV Bharat / state

ایس بی آئی ڈکیتی معاملہ: دو گرفتار

رائے گڑھ میں پولیس نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی کیش وین کے ڈرائیور کو گولی مار کر 14 لاکھ 50 ہزار لوٹنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایس بی آئی ڈکیتی معاملہ: دو گرفتار
ایس بی آئی ڈکیتی معاملہ: دو گرفتار

ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع رائے گڑھ میں واقع کوترا روڈ تھانہ علاقے کے کیروڑیمل نگر میں دن دہاڑے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے کیش وین ڈرائیور اور گن مین کو گولی مار کر 14 لاکھ 50 ہزار روپے لوٹنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ رائے گڑھ کے ایس پی سنتوش کمار سنگھ نے ٹویٹ کرکے اس کی جانکاری دی۔

ایس بی آئی ڈکیتی معاملہ: دو گرفتار

پولیس نے ملزم کے پاس سے 14 لاکھ روپے نقد رقم اور اسلحہ برآمد کیا ہے۔ واضح رہے کہ کیروڑیمل نگر میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کا ایک اے ٹی ایم ہے۔ جمعہ کی صبح گارڈ اور ملازمین اے ٹی ایم میں پیسے دالنے پہنچے تھے، جہاں پہلے ہی گھات لگا کر بیٹھے ملزموں نے 4 راؤنڈ فائر کیے۔ فائرنگ کے تبادلے میں وین ڈرائیور ہلاک ہوگیا اور گارڈ بری طرح زخمی ہوگیا۔ گارڈ کو جندل ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

رائے گڑھ کے اے ایس پی ابھیشیک ورما نے بتایا کہ 'دونوں نقاب پوش افراد ایس بی آئی کے اے ٹی ایم کے قریب پہنچے اور اچانک فائرنگ شروع کردی۔ نقاب پوش نے پہلے ڈرائیور کو گولی مار دی، پھر گارڈ کو بھی مارنے کی کوشش کی لیکن گارڈ موقع سے فرار ہوگیا اور سیلون کے اندر چلا گیا۔ بدمعاشوں نے موقع پاکر اے ٹی ایم کے اندر بھی فائرنگ کی۔ وین ڈرائیور کو گولی مار کر تقریبا 14 لاکھ 50 ہزار روپے لے کر فرار ہوگئے۔

صرف یہی نہیں ملزمان بھاگتے ہوئے بندوقیں لہرا رہے تھے جو سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج میں بھی واضح طور پر نظر آرہا ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details