کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن کو لے کر ڈبلیو ایچ او کی ٹیم نے تمام ریاستوں کے وزیر صحت کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میٹینگ کی۔
اس اجلاس میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ریاست چھتیس گڑھ کے وزیر صحت ٹی ایس سنگھ دیو بھی شامل ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ اجلاس کے دوران ڈبلیو ایچ او کی ٹیم نے چھتیس گڑھ کی تعریف کی ہے۔
اس دوران سنگھ دیو نے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او کی ٹیم کے ساتھ تمام موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ہم نے اپنی بات رکھی ہے۔
وزیر صحت سنگھ دیو نے کہا کہ خاص طور پر تیاریوں کو لے کر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کس طرح کی تیاریاں ہیں؟ آنے والے وقت کے لئے کیا منصوبہ بندی کی جارہی ہے اور اگر صورتحال مزید بگڑ جائے تو اس کے لئے کیا تیاریاں ہیں؟ معاشرے میں اس کا کیا اثر پڑ رہا ہے؟
اس دوران سنگھ دیو نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے چھتیس گڑھ کی تعریف کی ہے۔ دیہی علاقوں میں جس طریقے سے کنٹرول کیا گیا اس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔