اردو

urdu

ETV Bharat / state

نکسلیوں پر ڈرون حملے کی حقیقت

نکسلیوں کی جانب سے ڈرون حملے کا دعوی ان کی حکمت عملی کا ایک حصہ ہوسکتا ہے، جس کے ذریعے وہ لوگوں کا ہمدردی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

نکسلیوں پر ڈرون حملے کی حقیقت
نکسلیوں پر ڈرون حملے کی حقیقت

By

Published : Apr 26, 2021, 12:38 PM IST

چھتیس گڑھ: نکسلیوں کی جانب سے گزشتہ دنوں پولیس کے طرف سے ان پر ڈرون ایئر اسٹرائک کئے جانے کا دعوی کیا گیا تھا۔

ویڈیو

اس تعلق سے نکسل ایکسپرٹ ورنیکا شرما نے بتایا کہ نکسلیوں کی جانب سے ڈرون حملے کا دعوی کیا جارہا ہے جو ان کی حکمت عملی کا ایک حصہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس جوان کئی بار نکسل سرگرمیوں کا پتہ لگانے کے لئے ڈرون کا استعمال کرتے ہیں جو ایک عام عمل ہے۔

لیکن اس بار ڈرون کے ذریعے بم گرانے کی خبر پھیلا کر نکسلی لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ خاص طور سے ان لوگوں کی جو مستقل نکسلیوں کے حق کی بات کرتے رہے ہیں۔

اس سے پہلے بھی نکسلیوں نے اغوا جوان کو رہا کرکے یہ خبر پھیلائی تھی کہ بغیر کسی شرط کے جوان کو رہا کیا گیا ہے جبکہ اطلاع یہ بھی ہے کہ جوان کے بدلے میں ایک نکسلی کو رہا کیا گیا تھا۔

اس طرح الگ الگ افواہ پھیلا کر نکسلی واضح کرنا چاہتے ہیں کہ وہ ملک میں امن چاہتے ہیں لیکن حکومت ان کے خلاف کاروائی کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details