اردو

urdu

ETV Bharat / state

تحریک کسانوں کی ہے لیکن پردے کے پیچھے کوئی اور: برج موہن

چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے سینئر لیڈر برج موہن اگروال نے کہا کہ زرعی قوانین کے خلاف تحریک تو کسانوں کی ہے لیکن ٹکڑے ٹکڑے گینگ کے پوسٹر اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ اس تحریک کے پیچھے کوئی اور ہے۔

brijmohan-agrawal-on-tukde-tukde-gang-and-farmer-protest
http://10.10.50.80:6060//finalout3/odisha-nle/thumbnail/14-December-2020/9876220_415_9876220_1607953372250.png

By

Published : Dec 14, 2020, 7:23 PM IST

Updated : Dec 14, 2020, 7:42 PM IST

مرکزی حکومت کے زرعی قوانین کی حمایت میں چھتیس گڑھ بی جے پی اکائی نے ریاست کے سبھی اضلاع کے ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔ دارالحکومت میں پریس کانفرنس کر رہے سابق وزیر زراعت برج موہن اگروال نے کہا کہ زرعی قوانین کے خلاف تحریک تو کسانوں کی ہے لیکن پردے کے پیچھے کوئی اور ہے۔

تحریک کسانوں کی ہے لیکن پردے کے پیچھے کوئی اور: برج موہن

انہوں نے کہا کہ ٹکڑے ٹکڑے گینگ والوں کے پوسٹر کس طرف اشارہ کرتے ہیں، اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ برج موہن اگروال کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت کسانوں کی بھلائی چاہتی ہے۔ مرکز کسانوں کو بااختیار اور مضبوط بنانا چاہتا ہے۔

مزید پڑھیں:

'مخالف کسان قوانین نافذ کرنے والے ہی ہیں اصل 'ٹکڑے ٹکڑے گینگ'

برج موہن اگروال کے مطابق مرکز کسانوں کی بھلائی کے لیے ہی یہ قوانین بنائے گئے ہیں۔ ملک کی آزادی کے بعد سے کسانوں کو اپنی پیداوار کی قیمت طے کرنے کا حق نہیں ہے۔ مرکز کی مودی حکومت نے کسانوں کو یہ حق دیا ہے۔

Last Updated : Dec 14, 2020, 7:42 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details