اس کے لئے وزیر اعلی بھوپش بگھیل اور وزیر جنگلات محمد اکبر نے اجلاس کیا اور اس کے بعد تمام افسران کو شجرکاری مہم میں لگ جانے کی ہدایت کی۔
یوم ماحولیات پر وزیر اعلی بھوپش بگھیل نے سی ایم ہاؤس میں پودے لگائے۔ اس دوران انھوں نے امرود اور آم کے پودے لگائے۔
آج یعنی 11 جولائی کو پورے چھتیس گڑھ میں بیک وقت شجرکاری کی جائے گی۔
اس کے لئے محکمہ جنگلات نے پھلوں اور سبزیوں کے لئے بیجوں اور سیڈ بالوں کا بھی انتظام کیا ہے۔ پچاس ہزار کلو پھل کے بیج ، 6 ہزار 500 کلو سبزیوں کے بیج اور 25 لاکھ سیڈبال کی بوائی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔
اس بار ریاستی حکومت نے بھی دریا کے کنارے درخت لگانے کا منصوبہ بنایا ہے۔
ریاست کے 14 مختلف دریاؤں میں 946 ہیکٹر میں 10 لاکھ 39 ہزار 524 شجرکاری کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔