اردو

urdu

ETV Bharat / state

کلکٹر نے نوجوان کو طمانچہ رسید کیا، سکیورٹی فورسز نے بھی برسائے ڈنڈے، ویڈیو وائرل - چھتیس گڑھ کے سورج پور

ضلع سورج پور میں ہفتے کے روز ضلع کلکٹر نے شہر میں نافذ لاک ڈاؤن کا جائزہ لیا۔ اس دوران کلکٹر کئی لوگوں کے ساتھ لاٹھی اور ڈنڈے سے پیش آئے تو وہیں بہت سے لوگوں پر ہاتھ اٹھاتے ہوئے بھی نظر آئے۔

کلکٹر نے نوجوان کو جڑا تھپڑ، سکیورٹی فورسز نے بھی برسائے ڈنڈے، ویڈیو وائرل
کلکٹر نے نوجوان کو جڑا تھپڑ، سکیورٹی فورسز نے بھی برسائے ڈنڈے، ویڈیو وائرل

By

Published : May 23, 2021, 10:00 AM IST

چھتیس گڑھ کے سورج پور ضلع کے کلکٹر رنویر شرما ہفتے کے روز پولیس فورسز کے ساتھ لاک ڈاؤن کا جائزہ لینے نکلے تھے۔ راستے میں ایک نوجوان کہیں جاتا ہوا نظر آیا۔ جس کے بعد کلکٹر نے انہیں پوچھ گچھ کے لئے بلایا۔ کلکٹر پوچھ گچھ کے دوران اپنی کار میں بیٹھ گیا۔

کلکٹر نے نوجوان کو جڑا تھپڑ، سکیورٹی فورسز نے بھی برسائے ڈنڈے، ویڈیو وائرل

وہیں پوچھ گچھ کے بعد نوجوان جانے لگا اسی دوران کلکٹر کار سے باہر نکلا اور اس نوجوان کا موبائل مانگا اور پھر اسے زمین پر پٹک دیا۔ اس سے پہلے کہ نوجوان کچھ سمجھتا کلکٹر نے اس نوجوان کو تھپڑ مار دیا۔ پاس میں کھڑے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو نوجوان پر ڈنڈے برسانے کا حکم دیا۔ کلکٹر کے حکم سن کر پولیس اہلکاروں نے نوجوان پر ڈنڈے برسانے لگے۔

اسی دوران یہ نوجوان چینختا رہا کہ وہ ٹیسٹ کرانے اور ادویات لینے نکلا ہے۔ نوجوان نے ایک پرچی بھی دکھائی، لیکن کلکٹر کے حکم پولیس اہلکارں نے پرچی دیکھنے کی بھی زحمت گوارا نہیں کی۔ صرف یہی نہیں کلکٹر نے اس نوجوان پر ایف آئی آر کا بھی حکم دے دیا ہے۔

اس پورے واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ وائرل ویڈیو میں دیگر لوگوں پر بھی کلکٹر ڈنڈے برسانے کے احکامات دیتے نظر آئے۔ کئی لوگوں سے اٹھک بیٹھک کراتے بھی نظر آئے۔

ادھر نوجوان اور اس کے اہل خانہ کلکٹر کے اس حرکت سے بیحد غمزدہ ہیں۔ تو وہیں سوشل میڈیا کے ذریعہ ڈویژن کے کمشنر سے شکایت کرنے کی بات بھی ہوئی ہے۔

ویڈیو کے بعد کلکٹر پورے معاملے پر خاموشی اختیار کر لی ہے، کلکٹر کے اس عمل سے بہت سارے لوگ ناراض ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details