چھتیس گڑھ میں تبدیلیٔ مذہب کا مدعا گرماتا جارہا ہے۔ یہاں کے بھاٹھاگاؤں تھانے میں تبدیلیٔ مذہب کی اطلاع ملی تھی۔ جس کے بعد پولیس نے اس خاص کمیونٹی کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا۔ اس کے بعد دوسرے گروہ والے بھی آگئے۔ ایک کمیونٹی والے نے دوسرے کمیونٹی والے کی پٹائی کردی۔ جس سے کشیدگی کی صورت حال پیدا ہوگئی۔ جب پولیس کے اعلیٰ افسران پہنچے تو ہنگامے کو ختم کیا۔ فی الحال پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔
اس تنازعہ کے بڑھنے کے بعد دونوں گروپوں کے لوگ تھانے کے باہر جمع ہوگئے اور وہاں پولیس انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔ دونوں گروہ ایک دوسرے پر الزامات لگاتے رہے۔ ایک گروہ دوسرے دھڑے کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کرتا رہا۔ اس دوران پولیس اہلکاروں اور خواتین کو دھکا بھی دیا گیا۔ جن کی شکایت پولیس میں درج کرائی گئی ہے۔