اردو

urdu

ETV Bharat / state

جئے شری رام کے نعرے پر پابندی، سرپرستوں کا احتجاج

چھتیس گڑھ کے ضلع کانکیر میں ایک معروف انگلش میڈیم کے نئے پرنسپل پر دعا میں طلبأ کے جے شری رام کہنے پر پابندی لگانے کے خلاف طلبا کے سرپرستوں نے اسکول میں احتجاج کیا ۔

چھتیس گڑھ

By

Published : Jul 12, 2019, 3:46 PM IST

یہ اطلاع جب بچوں کے سرپرست اورسخت گیر ہندو تنظیموں کے کارکنان کو ملی تب وہ فوراً اسکول پہنچے لیکن اس وقت پرنسپل نے ایسی کوئی بھی پابندی لگانے کی بات سے انکار کردیا اور پرنسپل نے ان کے سامنے ہی بچوں سے جئے شری رام کے نعرے لگوائے۔

سوشل میڈیا کے ذریعے ہر جگہ یہ بات پھیل گئی کہ سینٹ جوزف اسکول میں بھارت ماتا کی جئے جیسے نعرے لگانے پر اسکول پرنسپل نے پابندی لگائی ہے۔

چھتیس گڑھ

اسکول میں سرپرست اور سخت گیر ہندو تنظیموں کے کارکنان کے پہنچنے کی خبر سن کر پولیس بھی حرکت میں آگئی، موقع پر پولیس کے اعلی افسران پہنچے، حالات کی کشیدگی کو دیکھتے ہوئے پورے علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسکول کے نئے پرنسپل نے اس بات کو سرے سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان سے کوئی غلطی ہوئی تو انھیں معاف کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details