اردو

urdu

ETV Bharat / state

National Tribal Dance Festival چھتیس گڑھ میں یکم نومبر سے تین روزہ قومی قبائلی ڈانس فیسٹیول - ھتیس گڑھ کی قبائلی ثقافت اور تہذیب

چھتیس گڑھ میں ریاستی یوم تاسیس کے موقع پر یکم نومبر سے تین روزہ قومی قبائلی رقص فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔National Tribal dance Festival

چھتیس گڑھ میں یکم نومبر سے تین روزہ قومی قبائلی ڈانس فیسٹیول
چھتیس گڑھ میں یکم نومبر سے تین روزہ قومی قبائلی ڈانس فیسٹیول

By

Published : Oct 27, 2022, 8:00 PM IST

رائے پور:چھتیس گڑھ کی قبائلی ثقافت اور تہذیب کو بین الاقوامی سطح پر پہچانے کے لئے تیسری بار راجدھانی رائے پور کے سائنس کالج گراؤنڈ میں یکم سے تین نومبر تک نیشنل ٹرائبل ڈانس فیسٹیول کی شاندار اور باوقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔National Tribal dance Festival In Chhattisgarh

چھتیس گڑھ میں یکم نومبر سے تین روزہ قومی قبائلی ڈانس فیسٹیول

وزیر اعلی بھوپیش بگھیل کی پہل پر ملک کی تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، وزراء، عوامی نمائندوں کو مدعو کرنے وزرا، پارلیمانی سکریٹریز، قانون ساز اور دیگر عوامی نمائندے پہنچ رہے ہیں۔

راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت، آسام کے وزیر اعلی ڈاکٹر ہمانتا بشوا شرما، جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین، پڈوچیری کے وزیر اعلی این رنگاسوامی، سکم کے تعمیرات عامہ اور ثقافت کے وزیر سندوپ لیپچا کو مدعو کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Rajnath Singh On POK پی او کے سے متعلق منظور شدہ قرار داد کو نافذ کیا جائے گا، راجناتھ سنگھ

اس کے ساتھ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر، تریپورہ کے وزیر اعلیٰ مانک ساہا، تمل ناڈو کے وزیر صنعت تھنگم تھینراسو اور جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری ارون مہتا کو مدعو کیا گیا ہے۔National Tribal dance Festival In Chhattisgarh

ABOUT THE AUTHOR

...view details