رائے پور: چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے مودی حکومت پر مرکزی ایجنسیوں کے ساتھ ہی مرکزی فورسز کے بھی غلط استعمال کا الزام لگایا ہے۔ بگھیل نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ مودی حکومت ای ڈی، سی بی آئی اور انکم ٹیکس جیسی ایجنسیوں کا اپنے سیاسی مخالفت کے خلاف غلط استعمال کر رہی تھی اب اس نے مرکزی فورسز کا بھی غلط استعمال شروع کر دیا ہے۔ مرکزی ایجنسیاں چھاپے کی کارروائی میں مرکزی فورسز کو بغیر ریاستی حکومت کی اجازت لے کر پہنچ رہی ہے۔ یہ سب صرف اپوزیشن پارٹیوں کی ریاستی حکومتیں ہیں وہیں پر یہ ہو رہا ہے۔ Bhupesh Baghel Slams Central Govt
انھوں نے کہا کہ قانون و انتظام کا مسئلہ ریاستوں کا ہے۔ مرکزی ایجنسیاں مرکزی فورسز کہیں پر کاروائی کر رہی ہیں تو یک طرفہ نہیں بلکہ ریاستی حکومتوں کے ساتھ کو آرڈینیشن ہونا چاہیے۔ انھوں نے مرکزی فورسز کے استعمال کے لئے قانون میں بدلاؤ کے وزیر داخلہ کے چنتن شیویر میں اشارے کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ کیا مسودہ ہے بغیر اسے جانے تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہے۔