اردو

urdu

By

Published : May 12, 2022, 11:07 PM IST

ETV Bharat / state

Helicopter Crash Landing at Raipur Airport: رائے پور ہوائی اڈے پر ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ، دو پائلٹ ہلاک

حادثے کے بعد ایئرپورٹ پر افراتفری مچ گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ حادثے میں دو پائلٹوں کی موت ہو گئی۔ وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ Helicopter Crash Landing at Raipur Airport

رائے پور ہوائی اڈے پر ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ، دو پائلٹ ہلاک
رائے پور ہوائی اڈے پر ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ، دو پائلٹ ہلاک

چھتیس گڑھ کے رائے پور ہوائی اڈے پر ایک بڑا حادثہ ہوا ہے۔ ایک ہیلی کاپٹر کریش لینڈ کر گیا ہے۔ اس حادثے میں دو پائلٹ ہلاک ہو گئے۔ یہ کریش لینڈنگ کیوں ہوئی، وجہ کیا تھی، یہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا۔ حادثے کے بعد ایئرپورٹ پر افراتفری مچ گئی۔

بتایا جا رہا ہے کہ حادثے میں ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ وہیں ریاست کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے اس حادثے پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ Helicopter Crash Landing at Raipur Airport

یہ بھی پڑھیں: Five Killed,2 injured in Car-Truck Collision:یمنا ایکسپریس پر المناک حادثہ،چارخواتین سمیت 5 ہلاک

ABOUT THE AUTHOR

...view details