راجیہ سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ اور چھتیس گڑھ سے کانگریس کے سابق ایم ایل اے رامادھار کشیپ کا منگل کو دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 84 برس تھی۔
مسٹر کشیپ کو صبح تقریباً 03.00 بجے دل کا دورہ پڑنے کے بعد فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
انہوں نے ریاست کی تحریک میں قائدانہ کردار ادا کیا تھا۔ اس مطالبے پر انہوں نے غیر منقسم مدھیہ پردیش کی اسمبلی میں ایک پرچہ پھینکا تھا۔