چھتیس گڑھ:ریاست چھتیس گڑھ کے درگ ہیڈ کوارٹر سے تقریباً 15 کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع پورا گاؤں آج عالمی سطح پر منظر عام پر آیا ہے۔ جس کی وجہ گاؤں کی 15 سالہ چندرکلا اوجھا بنی ہے۔ بلند حوصلہ کے ساتھ چندرکلا نے گاؤں کے ڈونگیا تالاب میں مسلسل 8 گھنٹے تیراکی کرکے عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔ وہ صبح 5 بجے تالاب میں تیراکی کرنے گئی اور دوپہر 1 بجے تک تیراکی کرتی رہی۔ اس دوران گاؤں کے لوگوں نے نہ صرف اس ریکارڈ کو دیکھا بلکہ گولڈن بک آف ورلڈ ریکارڈ کی تین رکنی ٹیم بھی موجود تھی۔
ڈاکٹروں کی ٹیم نے کیا میڈیکل چیک اپ: چندرکلا کی تیراکی کا ویڈیو ریکارڈنگ گولڈن بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم نے کی ہے۔ ریاست کے وزیر داخلہ تمرادھواج ساہو بھی چندرکلا کا جوش بڑھانے کے لیے موقع پر پہنچے۔ ریکارڈ بنانے کے بعد جیسے ہی چندرکلا تالاب سے باہر آئیں، لوگوں نے تالیوں سے ان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا میڈیکل چیک اپ کیا۔
تالاب میں 8 گھنٹے تیراکی: چندرکلا تقریباً 8 گھنٹے میں تالاب کے اندر 64 چکر لگاتی ہیں۔ نیا ریکارڈ بنانے والی چندرکلا اوجھا نے بتایا کہ "وہ بہت خوش ہیں کہ انہوں نے تیراکی کے میدان میں عالمی ریکارڈ بنایا ہے، اس ممکنہ کام میں ان کے والدین، گاؤں کے لوگوں کے ساتھ ساتھ وزیر داخلہ بھی شامل ہیں۔