پریشر بم دھماکے میں بہار کا جوان شہید
چھتیس گڑھ کے جگدلپور میں آج صبح نکسلیوں کے نصب کردہ پریشر بم کے دھماکے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک جوان شہید ہوگیا۔
بستر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس وویکا نند نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بودلی تھانہ علاقے کے پُسپال سی آر پی ایف کیمپ سے آج صبح پولیس کی مشترکہ فورس گشت کے لئے روانہ کی گئی تھی۔
اسی دوران جنگل میں نکسلیوں کے نصب کردہ پریشر بم میں ایک جوان کے پاؤں پڑنے سے دھماکہ ہوگیا تھا۔ اسی دوران دھماکے میں سی آر پی ایف 195 بٹالین کا جوان روشن کمار (23) شہید ہوگیا۔
شہید روشن کمار کا تعلق بہار سے ہے۔ اس کے علاوہ اس کے ساتھ موجود دیگر جوانوں کوکوئی نقصان نہیں ہوا۔
نکسلی اس وقت نکسلی شہید منایاجارہا ہے۔ اس وجہ سے نکسلی جگہ جگہ بینر پوسٹر اور بم ٹرانسپلانٹ کررہے ہیں۔