سکما: چھتیس گڑھ میں نکسل متاثرہ بستر ڈویژن کے تحت ضلع سکما کے ایلمگنڈہ میں تلاشی مہم میں شامل سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی کوبرا بٹالین کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کے اترتے وقت نکسلیوں نے اس پر گولی چلا دی، لیکن جوابی کارروائی کے بعد وہ بھاگ کھڑے ہوئے۔
سی آر پی ایف کے چھتیس گڑھ سیکٹر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق، بیجاپور، سکما اور تلنگانہ کے سرحدی علاقوں میں نکسلیوں کے خلاف جاری آپریشن کے ضمن میں، آج سی آر پی ایف کی کوبرا بٹالین کا ایک دستہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے روانہ کیا گیا۔ ہیلی کاپٹر کے اترتے وقت نکسلیوں نے گولی چلائی جس کا کوبرا جوانوں نے فوری طور پر منہ توڑ جواب دیا۔
جوابی کارروائی کے بعد نکسلیوں کو بھاگنے پر مجبور ہونا پڑا۔ نکسلیوں کی فائرنگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ نکسلیوں کی ہلاکتوں کی اطلاع حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔ سی آر پی ایف نے اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی ہے کہ آیا فائرنگ میں ہیلی کاپٹر کو نقصان پہنچا ہے یا نہیں۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق کوبرا بٹالین کے دستے نکسل کمانڈر ہڈما کے خلاف آپریشن کے لیے روانہ ہوا تھا۔ جس وقت کوبرا دستہ کارروائی میں مصروف تھا، تو نکسلیوں نے ہیلی کاپٹر کو گھیر کر فائرنگ کر دی، جس سے ہیلی کاپٹر کو کافی نقصان پہنچا ہے اور اسے فوری لینڈنگ کرنا پڑا ہے۔ اس واقعے میں پائلیٹ سمیت پانچ جوانوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Naxali Woman Arrested آٹھ لاکھ انعام والی نکسلی خاتون گرفتار
یو این آئی