اردو

urdu

ETV Bharat / state

'كووڈ-19کے پھیلاؤ پرکنٹرول کے لئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں' - chhattisgarh cm

’انٹراسٹیٹ ٹرانسپورٹ شروع کرنے سے قبل وائرس پھیلنے سے روکنے کے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے‘

(كووڈ -19) کے پھیلاؤ پر کنٹرول کے لئے ٹھوس اقدامات یقینی بنانے جائے: بھوپیش بگھیل
(كووڈ -19) کے پھیلاؤ پر کنٹرول کے لئے ٹھوس اقدامات یقینی بنانے جائے: بھوپیش بگھیل

By

Published : Apr 6, 2020, 3:54 PM IST

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملک میں 14 اپریل سے بین ریاستی ٹرانسپورٹ شروع کرنے کی پوزیشن میں کورونا وائرس (كووڈ -19) کے پھیلاؤ پر کنٹرول کے لئے ٹھوس اقدامات یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔

مسٹر بگھیل نے وزیر اعظم کو لکھے خط میں کہا ہے کہ اگر 14 اپریل کے بعد ٹرین اور ہوائی ٹریفک اور بین ریاستی روڈ ٹرانسپورٹ شروع کی جاتی ہے، تو خدشہ ہے کہ چھتیس گڑھ میں دیگر ریاستوں سے متاثر شخص آ سکتے ہیں، جس سے نئی ​​پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور دیگر ریاستوں میں بھی ایسے حالات پیدا ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انٹراسٹیٹ ٹرانسپورٹ شروع کرنے سے قبل اس سلسلے میں بڑے پیمانہ پرمشاورت کرکے ٹھوس اقدامات کئے جانے چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ میں 18 مارچ کو کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد 21 مارچ کو لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا ، مرکز کے فیصلہ کے مطابق یہاں 14 اپریل تک مکمل لاک ڈاؤن یے۔

انہوں نے بتایا کہ چھتیس گڑھ میں چار اپریل تک کل 1590 افراد کے نمونے لئے گئے تھے، جن میں 1375 افراد کی جانچ رپورٹ نگیٹو آئی اور 205 کیسز کی جانچ جاری ہے۔ کورونا وائرس سے 10 افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی، ان میں سے اب تک آٹھ افراد صحت مند ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں اور باقی دو مریضوں کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details