چھتیس گڑھ میں آج کورونا کے 16 نئے مریضوں کے ملنے کے بعد اب ریاست میں کورونا کے فعال متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 89 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت سے موصولہ اطلاع کے مطابق آج جن 16پازیٹیو مریضوں کی شناخت کی گئی ہے، ان میں کوربا ضلع کے 12، کانکیر ضلع کے تین اور بیمیترا ضلع کا ایک مریض شامل ہے۔ ان تمام کو کورونا سنٹر میں داخل کرانے کا عمل چل رہا ہے۔ ان مریضوں کے ساتھ ریاست میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اب 89 ہوگئی ہے۔