چھتیس گڑھ :ایک طرف جہاں ملک میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، وہیں دوسری جانب ہسپتالوں کی حالت اور بھی خراب ہوتی جارہی ہے، صحت کے معاملے میں، اور ضلع کے ممقابلے راج ناندگائوں ضلع کی صحت کافی خراب ہے.حالانکہ اس ضلع میں سابق وزیر اعلی رمن سنگھ کا حلقہ بھی ہے، پھر بھی یہاں ڈاکٹرز کی کافی کمی ہے۔
یہاں محکمہ صحت کو 40 کلاس ون ڈاکٹرز کی ضرورت ہے، لیکن محکمہ کے پاس صرف چار کلاس ون کے ڈاکٹرز دستیاب ہیں۔ 15 لاکھ آبادی والے اس ضلع میں 10 کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز، 48 پرائمری ہیلتھ سینٹرز اور 3 شہری پرائمری ہیلتھ مراکز دستیاب ہیں، پھر بھی یہاں ڈاکٹرز کی کافی کمی ہے۔
اس پورے ضلع میں 45 ڈاکٹرز فیلڈ میں کام کر رہے ہیں۔ جبکہ یہاں 50 فیصدی ڈٖاکٹرز میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے، اس کے علاوہ ماہر ڈاکٹرز کی بھی کمی ہے، جس کی وجہ سے، ضلع کے ڈاکٹرز کو ماہر ڈاکٹروں کی مشورہ کے لئے ناگپور اور حیدرآباد کا سفر کرنا پڑتا ہے ۔