اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن میں شراب کی دکان کھولنے کے لیے تشکیل کمیٹی رد

ریاست چھتیس گڑھ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کے ذریعہ لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکان کھولنے کے لیے اصول طے کرنے کے لیے تشکیل کمیٹی کو رد کر دیا ہے۔

By

Published : Apr 13, 2020, 9:22 PM IST

committee set up to open liquor store in lockdown is now cancelled in raipur chhattisgarh
لاک ڈاؤن میں شراب کی دکان کھولنے کے لیے تشکیل کمیٹی رد

جسٹس پرشانت مشرا اور جسٹس گوتم بھادڑی کی دو رکنی بنچ نے اس معاملے میں داخل مفاد عاملہ کی عرضیوں پر عبوری سماعت کرتے ہوئے ریاستی حکومت کے لاک ڈاؤن کے عرصے میں شراب نہیں فروخت کے حکم کو بنیاد بناتے ہوئے فیصلہ میں کہا ہے کہ اس کے بعد بیوریج کارپویشن کے ذریعہ تشکیل دی گئی کمیٹی کی کوئی بنیاد نہیں رہ جاتی۔ عدالت نے اس کے ساتھ ہی عرضیوں کو مسترد کر دیا۔

لاک ڈاؤن میں شراب کی دکان کھولنے کے لیے تشکیل کمیٹی رد

دراصل مرکزی حکومت کے25 مارچ سے لاک ڈاؤن کے نفاذ کئے جانے کے بعد ریاست میں پہلے شراب کی دکانیں 31 مارچ تک بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔ اس کے بعد اسے 07 اپریل تک بڑھا دیا گیا ۔ اسی دوران رائے پور میں تین لوگوں کی میڈیکل اسپریٹ پینے سے ہوئی موت اور کچھ اور وجوہات کا ذکر کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے شراب کی دکان کھولنے کے لیے اصول طے کرنے کے لیے ایک چار رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details