اردو

urdu

ETV Bharat / state

چھتیس گڑھ: پولیس ماؤنوازوں سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار - چھتیس گڑھ کی خبریں

چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ میں پولیس افسر ابھیشیک پلو نے بتایا کہ شہیدی ہفتے کے دوران پولیس ماؤنوازوں سے نمٹنے کے لیے پوری طرح سے مستعد ہے۔

Breaking News

By

Published : Jul 29, 2020, 5:43 PM IST

ابھیشیک پلو نے بتایا کہ 'ماؤنواز شہیدی ہفتے کے دوران بڑا حملہ کرنے کی فراق میں ہیں جس کے لیے ہم نے پوری تیار کر رکھی ہے۔ روڈ کی سکیورٹی کے لیے ضلع ریزرو پولیس فورس کی ٹیم لگائی گئی ہے۔ وہیں اندرونی علاقے بھانسی کٹے، کلیان بارسُر، کواں کونڈا، ارنپور میں ڈی آر جی کے جوان گشت کر رہے ہیں۔ ہمیں پل پل کی خبر مل رہی ہے'۔

انھوں نے مزید بتایا کہ اس بار ماؤ نوازوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے ڈرون کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ یقیناً اس بار ماؤنوازوں کا شہیدی ہفتہ مکمل فلاپ ہوگا '۔

پولیس افسر ابھیشیک پلّو نے یہاں بھی انکشاف کیا کہ 'کچھ عوامی نمائندے بھی ماؤنوازوں کے نشانے پر ہیں۔ ہمیں یہ بات ٹیکنیکل ہیومن رائٹس سے معلوم ہوئی ہے۔ کچھ انعامی ماؤنواز ہمارے رابطے میں ہیں جنھیں شہیدی ہفتے کے دوران خود سپردگی پر آمادہ کروانے کی کوشش رہے گی'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details