رائے پور: چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل آج درگ کے لیے روانہ ہوئے۔ قبل ازیں بگھیل نے میڈیا سے خطاب کیا۔ انہوں نے مرکز کی مودی حکومت کی پالیسیوں پر کئی سوال اٹھائے۔ سب سے پہلے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے ای ڈی کے چھاپے ماری کو لے کر بڑا بیان دیا۔بھو پیش گھیل نے کہا کہ اب تک چھتیس گڑھ میں ای ڈی کی جانب سے سب سے زیادہ چھاپے مارے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس جنرل کانفرنس کے بعد سے ای ڈی کے افسران کی جانب سے پچاس سے زیادہ چھاپے مارے جاچکے ہیں۔ کتنی رقم ضبط کی گئی؟ ای ڈی کے افسران نے اس معاملہ پر کچھ نہیں بتایا۔ بھوپیش بگھیل نے کہا کہ ای ڈی کو جو اختیار ملا ہے اس کا غلط استعمال ہو رہا ہے۔ ای ڈی کی ٹیم زبردستی مار پیٹ کرنے کے بعد انہیں دستخط کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔ بہت سے لوگوں نے اس بارے میں شکایت کی ہے۔ ہم نے اس کی شکایت کرتے ہوئے وزیر داخلہ کو خط بھی لکھا ہے۔
بے روزگاری کے معاملہ پر بگھیل نے کہا کہ بی جے پی کے دور میں بے روزگاری الاؤنس کا عمل مشکل تھا۔ کانگریس کے دور حکومت میں بے روزگاری الاؤنس کا عمل آسان ہے۔ آن لائن پورٹل پر گھر بیٹھ کر دیکھنے کی سہولت موجود ہے، اب تک ایک ہی دن میں 6 ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ ہم نے بے روزگاروں کو الاؤنس دیا ہے۔