اردو

urdu

ETV Bharat / state

چھتیس گڑھ: بھارت۔چین تصادم میں کانکیرکا ایک جوان شہید

بھارت۔چین سرحد پر پیر کی رات ہوئے تصادم میں 20 بھارتی فوج ہلاک ہو گئے ہیں۔ جس میں سے چھتیس گڑھ کے ضلع کانکیر کا ایک فوجی بھی شامل ہے۔

چھتیس گڑھ: بھارت۔چین تصادم میں کانکیر کا ایک جوان شہید
چھتیس گڑھ: بھارت۔چین تصادم میں کانکیر کا ایک جوان شہید

By

Published : Jun 17, 2020, 2:12 PM IST

کانکیر کے چاراما بلاک کے کرروٹولا گرام پنچایت کے گدھالی گاؤں کا رہائشی گنیش کنجام اس تصادم میں شہید ہو گئے ہیں۔ اس کی اطلاع منگل کی شام فوج نے فون کے ذریعے گنیش کے کنبہ کو دی ہے۔

چھتیس گڑھ: بھارت۔چین تصادم میں کانکیر کا ایک جوان شہید

جس کے بعد گاؤں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔لداخ کے17 ہزار فٹ اونچی وادی گلوان میں پیر کی رات بھارتی اور چینی فوج کے مابین ایک پُرتشدد تصادم ہوا ، جس میں ایک آرمی آفیسر سمیت 3 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی، لیکن رات گئے مزید 17 فوجی شہید ہوگئے۔ جس میں ضلع کانکیر کے جوان گنیش بھی شامل ہے۔

حالانکہ انتظامیہ اور پولیس کو ابھی تک شہید کی موت کے بارے میں معلومات موصول نہیں ہوئی ہیں، لیکن پولیس کے ذریعے جوان کے گاؤں ٹیم روانہ ہو گئی ہے تاکہ فوج سے آئے فون کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکے۔

گنیش کنجام 2011 میں فوج میں شامل ہوئے، وہ ایک ماہ قبل چین کی سرحد میں تعینات تھے ، گنیش کے چچا نے بتایا کہ انھیں منگل کی شام فوج سے فون آیا اور گنیش کے شہید ہونے کی اطلاع دی۔

وہیں گنیش تین بھائی بہنوں میں اکلوتا بھائی تھا۔ گنیش کی موت کی خبر کے بعد کنبے کے افراد کا رو رو کر برا حال ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details