اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی ایس پی کے امیدوار نے کانگریس کی حمایت کا اعلان کیا - رائے پور

چھتیس گڑھ کے رائے پور پارلیمانی حلقے سے بہوجن سماج پارٹی کے امیدوار کھلیشور ساہو نے انتخابی میدان سے ہٹنے اور کانگریس کے امیدوار کی حمایت کرنے کا اعلان کیا۔

bhupesh baghel

By

Published : Apr 20, 2019, 12:02 AM IST


بی ایس پی کے امیدوار ساہو نے کانگریس کے ریاستی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں انتخابی میدان سے ہٹنے اور کانگریس کے امیدوار کی حمایت کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ' اب وہ اور ان کے حامی کانگریس کے امیدوار کے لیے ووٹ مانگیں گے اور ان کے لیے کام کریں گے۔ وہ بھوپیش حکومت کے کارناموں سےمتاثر ہوکر میدان سے ہٹ رہے ہیں۔'

اس موقع پر رائےپور سیٹ سے کانگریس کے امیدوار پرمود دوبے نے حمایت کرنے کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔

سابق وزیر ستیہ نارائن شرما، کانگریس کے ریاستی انچارج و جنرل سکریٹری گریش دیوانگن، ریاستی جنرل سکریٹری اور میڈیا انچارج کے صدر شیلیش نیتن تریویدی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details